3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:39
فراڈ کیش میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کی تلاش جاری
اے آر وائی - اسلام آباد : نیشنل پولیس فاؤنڈیشن راوی اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کی پولیس کو تلاش جاری ہے جبکہ ان کے بھائی اور ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ۔
انجم عقیل خان اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، ان پر الزام ہے کہ انتخابات سے قبل وہ پراپرٹی ڈیلرز کا کام کرتے تھے اور بطور بروکر انہوں نے پولیس فاؤندیشن کیلئے نجی زمینیں خرید کر کمیشن لیا ، اس اسکینڈل کی تحقیقات چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر کی جا رہی ہیں ۔
اس اسکینڈل میں سابق ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن افتخار احمد خان بھی شریک ملزم ہیں ۔ انجم عقیل نیشنل پولیس کے لئے زمینیں خریدنے کا اعتراف کر چکے ہیں تاہم اس میں فراڈ کی تردید کرتے رہے ۔