تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:20

کوئٹہ: دارلامان سے 13 لڑکیاں فرار ہوگئیں

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں دارلامان سے تیرہ لڑکیاں فرار ہوگئیں۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔ شہر کے نواحی علاقے بروری میں سماجی بہبود کمپلیکس میں واقع دارلامان کی انتظامیہ کے مطابق دارلامان میں ٹھہرائی گئی سترہ میں سے تیرہ لڑکیاں گزشتہ رات عمات کی عقبی کھڑکی توڑنے کے بعد دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئیں۔



واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے دارالامان سے ملحقہ علاقوں کی ناکہ بندی کرکے مفرور لڑکیوں کی تلاش شروع کردی۔ دارلامان کی سپرنٹنڈنٹ راحیلہ محسن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس حکام کی تھی لیکن متعدد درخواستوں کے باوجود پولیس کی نفری فراہم نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.