3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:14
کوئٹہ : محکمہ سماجی بہبود کے دارالامان سے پانچ بچے ، 12 لڑکیاں فرار
جنگ نیوز - کوئٹہ میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر انتظام چلائے جانے والے دارالامان سے پانچ بچے اور 12 لڑکیاں فرار ہوگئیں۔دارالامان انتظامیہ کے مطابق دارالامان سے آج صبح سویرے کسی وقت میں بارہ لڑکیاں اور پانچ بچے فرار ہوگئے، انتظامیہ کے مطابق وہ دارالامان کی عقبی کھڑکی توڑ کر فرار ہوئے، دوسری جانب پولیس کے مطابق بروری روڈ پر واقع دارالامان سے لڑکیوں اور بچوں کے فرار کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں، شہر میں بس اڈے،ریلوے اسٹیشن اور مختلف مقامات پر لڑکیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔