3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:43
بھلوال: موٹر وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 4افراد ہلاک
جنگ نیوز - بھلوال میں موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی سے لاہور جانے والی کوچ سالم انٹر چینج کے قریب پہنچی تو ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔مرنے والوں میں بشیراں بی بی،اور شمس الدین شامل ہیں جبکہ دو کی شناخت نہیں ہو سکی۔ زخمیوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا۔