3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:17
ممبئی حملوں کے بعد پاکستان سے بات بند کرنا غلطی تھی، بھارتی اعتراف
جنگ نیوز - بھارتی حکومت نے بالآخر تسلیم کرلیا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند رکھنا شاید ان کی غلطی تھی۔بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راوٴ نے بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی حکومت کی ہٹ دھرمی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ بات نہ کرنا شاید بھارتی حکومت کی غلطی تھی۔ ایک سوال پر نروپما راوٴ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ان مسائل پر بات چیت کرنا ہوگی جن سے دونوں ممالک میں دوری پیدا ہوتی ہے، بات چیت سے اعتماد کے بحران میں کمی واقع ہوگی، اور اس کا اعتراف دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی حالیہ سوچ حقیقت پسندانہ ہے۔ نروپما راوٴ نے کہا کہ پالیسیاں لیباریٹری میں نہیں بنائی جاتیں بلکہ ماحول کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔