تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:4

خیبر پختونخوا میں پن بجلی کے 11 منصوبوں پر کام شروع

جنگ نیوز - سینئر وزیر خیبر پختونخوا، رحیم داد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پن بجلی کے 11 منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے جن سے 8 سو میگا واٹ بجلی دستیاب ہو گی۔جیونیوز سے گفتگو میں سینئر وزیر رحیم داد خان نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پن بجلی کے خالص منافع سے ملنے والی رقم کو بجلی کے منصوبوں پر ہی خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں پن بجلی کے گیارہ نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جن سے 8 سو میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی۔رحیم داد خان نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو ساٹھ ارب سے بڑھا کر 67 ارب کیا ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.