تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:53

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور ترکی کی جنگی مشقیں

جنگ نیوز -
کراچی...بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور ترکی کی بحری جنگی مشقیں جاری ہیں ترک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحری قذاقی سمندر میں جاری تجارتی اور دیگرسرگرمیوں کے لئے خطرہ ہیں۔ترکی کے تین جنگی بحری جہاز اور ایک لاجسٹک شپ بحیرہ عر ب میں پاک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ جنگی اور قزاقوں کے خلاف آپریشن کی مشقوں میں مصروف ہیں۔ترکش میری ٹائم ٹاسک گروپ کے ترجمان لیفٹننٹ ساواس گلیرگو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قذاقی سمندری سرگرمیوں کے اور تحفظ کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترک بحریہ قذاقی کیخلاف خلیج عدن آپریشن میں بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے۔لیفٹننٹ ساواس کا کہنا تھا کہ ترک بحریہ باہمی تعلقات پر دوست ممالک سے تربیت اور مشقوں کا تبادلہ بھی کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ترک بحریہ کے جہاز پاکستان نیوی کے ساتھ اینٹی سب میرین ، بہتر حکمت عملی کی تیاری اور فضائی دفاع کو موثر بنانے کے لئے مشقیں کررہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.