3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:53
نوازشریف کشمیری عوام سے معافی مانگیں، فرزانہ راجہ
اے آر وائی - اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیر پرسن فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ووٹوں کی خریداری کی بات کرکےکشمیریوں کی توہین کی ہے۔ وہ اپنے اس عمل پر معافی مانگیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرزانہ راجہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے بجٹ میں پینسٹھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کی سفارش پر پچیس ارب جبکہ نواز لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان کی سفارش پر مستحق لوگوں میں سینتالیس ارب روپے تقسیم کئے گئے۔