تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:5

یوکرین کے ولادمر کل چکو نے ہیوی ویٹ باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

جنگ نیوز -
ہیمبرگ...…یوکرین کے باکسر ولادمر کل چکو نے ہیوی ویٹ باکسنگ ٹائٹل جیت لیا،انہوں نے برطانیہ کے ڈیوڈ ہئے HAYEکو شکست پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی۔ہیمبرگ میں ہونے والی باوٴٹ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں 45ہزار شائقین موجود تھے۔فائٹ شروع ہوتے ہی یوکرین کے ولامر کل چکو نے برطانوی باکسرDAVID HAYEپر مکوں کی برسات کردی،پوری فائٹ کے دوران کل چکو کا پلہ بھاری رہا، فائٹ بارہ راوٴنڈز تک جاری رہی۔پوائنٹس کی بنیاد پر کل چکو کو فاتح قرار دیا گیا۔یہ کل چکو کی 56ویں کامیابی ہے،انہیں صرف تین بارشکست کاسامنا کرناپڑا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.