3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:18
مزدور کی اوسطا مزدوری 330.29روپے یومیہ ہے،وفاقی ادارہ شماریات
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزدور کی اوسطا یومیہ مزدوری 330.29روپے ہے،جبکہ اوسطا کراچی میں مزدور کو سب سے زیادہ 425روپے یومیہ مزدوری دی جاتی ہے جبکہ سکھر اور لاڑکانہ کا مزدور یومیہ سب سے کم 250روپے مزدوری کماتا ہے ۔ شماریات ڈویژن کے ذیلی ادارے وفاقی ادارہ شماریات نے 30جون 2011تک اعدادوشمار جاری کیئے ہیں جن کے مطابق کراچی کا مزدور یومیہ 425روپے اجرت حاصل کرتا ہے جبکہ سب سے کم یومیہ مزدوری لاڑکانہ اور سکھر میں 250روپے ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں مزدور کی اوسطا یومیہ مزدوری 330.29روپے ہے۔30جون تک اوسطا یو میہ مزدوری میں پچھلے سال کے مقابلے میں 11.85فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کوئٹہ اور لاھور میں یومیہ مزدوری 400 جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 375روپیہے۔گوجرانوالہ سیالکوٹ اور حیدر آباد میں کا مزدور یومیہ 350روپے،فیصل آباد کا مزدور 325روپے جبکہ سرگودھا ،ملتان خضدار اور پشاور کا مزدور یومیہ 300کماتا ہے،بنوں میں یومیہ مزدوری 280جبکہ بہاوپور میں 285روپے ہے۔