3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:18
پانی کا ایک ننھا سا کیڑاخطہِ ارض پرسب سے تیز آواز جانور تسلیم کرلیا گیا
جنگ نیوز -
پیرس...فرانس اور اسکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ مطالعے کے بعد پانی کے ایک ننھے سے کیڑے کو دنیا کا سب سے تیز آواز جانور تسلیم کرلیا ہے۔صرف2ملی میٹر بڑا یہ واٹر بوٹ مین Micronecta Scholtziسائنسی نام)نامی یہ پانی کا کیڑا99اعشاریہ2ڈیسی بیل کے برابر تیز آواز پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ننھے کیڑے کی جسمانی اعضاء کی چرچراہٹ سے پیدا ہونے والی آواز دریا پار سے بھی سنی جاسکتی ہے جو کسی آرکسٹرا پرفارمنس میں بالکل اگلی قطار میں بیٹھ کر کانوں تک پہنچنے والی آواز کے برابرہوتی ہے۔زیرِآب مائیکروفونز کی مدد سے ریکارڈ کی گئی اس ننھے کیڑے کی اوسطاً آواز78اعشاریہ9ڈیسی بیل ہے جو زیادہ سے زیادہ99اعشاریہ2ڈیسی بیل تک پہنچ جاتی ہے۔گو اس کیڑے کی آوازوہیلز کی188ڈیسی بیل اور ہاتھیوں کی117ڈیسی بیل آواز سے کہیں کم ہے لیکن اگر اس کیڑے کی جسامت کو مدِ نظر رکھا جائے تو کوئی اسکے مدِ مقابل نہیں۔