3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:57
متحدہ سمیت تمام جماعتیں گرینڈ الائنس میں شامل ہوں، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لندن …وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا زشریف کا کہنا ہے کہ متحدہ سمیت تمام جماعتوں کو گرینڈ اپوزیشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں۔لندن میں ہیتھروایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان انتہائی ابتر صورت میں ہے ،تمام سیاسی جماعتوں بشمول ایم کیو ایم کو متحدہو کر سوچنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہناتھاکہ متحدہ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت ہے کہ گرینڈ اپوزیشن میں شامل ہوں ، کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کیلیے کوئی شرط نہیں۔ شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان کے وجود کو بچانے کیلئے میدان عمل میں کود جانے کا وقت ہے ،شہبازشریف کا کہناتھاکہ دورہ برطانیہ کا مقصد سرمایہ کاری میں تعاون کومزیدفروغ دینا ہے،اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں خوش آمدید کہتے ہیں ، ان کا کہناتھاکہ گرینڈ اپوزیشن الاننس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بدترین دھندلی ہوئی ہے،دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں۔