3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:39
سیاسی جماعتوں کوگرینڈ اپوزیشن کی دعوت دیتاہوں،شہباز شریف
اے آر وائی - لندن : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کوگرینڈ اپوزیشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتاہوں۔جس میں ایم کیوایم کوبھی شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔
لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ ایسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کومتحد ہوکرسوچنے کی ضرورت ہے۔ برطانیہ کے دورے کے مقصد کے حوالے سے سوال پر شہباز شریف کا کہناتھا کہ دورے کا مقصدسرمایہ کاری کوفروغ دیناہے۔