3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:21
لوئر اورکزئی: کان میں دھماکا، 5 مزدور جاں بحق
اے آر وائی - کلایا : لوئر اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھولی کے علاقے میں موجودکوئلے کی کان میں گیس بھرجانے سے پیش آیا۔
دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں جائےوقوعہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ کان میں دھماکے وقت پندرہ سے زائد مزدور وہاں موجود تھے، جن میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ دیگر مزدوروں کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے۔