3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:34
نوازشریف کامجوزہ گرینڈ الائنس دو ماہ سے زیادہ نہیں چلے گا
اے آر وائی - کراچی : سندھ کے قائم مقام گورنر نثار کھوڑو نےکہاہے کہ نوازشریف کے گرینڈ الائنس کا حشر دوماہ میں ختم ہونے والی اےپی ڈی ایم سے مختلف نہیں ہوگا۔ایم کیوایم کی ناراضگی وقتی ہے۔
ہالا ہاؤس مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم شاہنواز کے انتقال پرتعزیت کےبعد میڈیا سے گفتگو میں نثارکھوڑو نےکہاکہ گرینڈ الائنس کے خواب دیکھنے والے نواز شریف کو اپوزیشن جماعتوں میں اپنے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا ۔ فی الوقت اپوزیشن جماعتوں میں صف بندی کا فقدان ہے۔ سینیٹ کے قائد حزب اختلاف کے انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا عمل سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم تین سال سے اتحادی ہے ناراضگی وقتی ہے بہت جلد ایم کیو ایم حکومتی حصہ ہوگی۔ کشمیر میں دھاندلی کا واویلا بلا جواز ہے۔ شفاف انتخابات میں کشمیریوں نے پی پی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔