3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27
سانحہ کارساز،لیاقت باغ کے متاثرین میں چیکوں کی تقسیم
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعظم کی جانب سے سانحہ کارساز اور لیاقت باغ کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں پچاس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کر دیئے گئے۔چیکس تقسیم کرنے کی تقریب لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین آصف ہاشمی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آصف ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کی باتیں کرنے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔