3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27
پشاور، اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ،عوام کی مشکلات بڑھ گئی
جنگ نیوز -
پشاور…ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاورمیں بھی اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔پشاورمیں گھریلواستعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اورایک ہفتے میں پانچ فیصد تک ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ ان میں چاول ،چینی،آٹا،چائے ،مصالحہ جات،سبزیاں اورپھل شامل ہیں۔چینی کی فی کلوگرام قیمت65 روپے سے بڑھ کر72 روپے کردی گئی ہے دالوں میں 15 سے 20 روپے ،چاول کی قیمت میں15 روپے ،چائے کی قیمت میں پچاس روپے فی کلوجبکہ آٹے کی 20 کلوگرام قیمت میں30 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ پھلوں میں سیب اورکیلے اوربعض سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا گیا ہے۔