تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27

اسٹار بننے کے لیے محنت ،لگن کے ساتھ قسمت بھی اہم ہے،کنزاشاہ

جنگ نیوز -
کراچی…فرقان احمد یوسفی… معروف اداکارہ و ماڈل کنزا شاہ نے کہا ہے کہ شوبز میں اسٹار بننے کے لئے محنت، لگن اور کمٹمنٹ کے ساتھ ساتھ قسمت کا مہربان ہونا لازمی ہوتا ہے۔ شہرت کی بلندیوں پر وہی فنکار پہنچتا ہے جس پر قسمت کی دیوی مہربان ہوتی ہے۔ شوبز بزنس کی چمکتی دمکتی دنیا میں ہر روز ہنرمندوں اور فنکاروں کی قسمت بدلتی رہتی ہے۔ کوئی رات راتوں شہرت کے آسمان کو چھو لیتا ہے تو کوئی ایک ہی دن میں گمنامی کے اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں اچھے کام سے زندگی میں ضرور تبدیلی آتی ہے۔ میں زندگی کو چیلنج سمجھ کر گزارنے کے حق میں ہوں جو کوئی کام کرتی ہوں بطور چیلنج سمجھ کر کرتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک جتنا بھی کام ہے اللہ نے اس میں بڑی عزت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت الیکٹرونک میڈیا اپنے عروج ہے دوبارہ ٹی وی ڈرامے بھرپور انداز میں منائے جارہے ہیں ساتھ ہی ملک میں ماڈلنگ نے بھی بڑی ترقی کی ہے۔ ہمارے ہاں بین الاقوامی معیار کی کیٹ واک ہورہی ہے جن کے ذریعے بڑی اچھی ماڈلز منظر عام پر آئی ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.