3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27
کراچی: ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال،ٹرینوں کی روانگی میں گھنٹوں کی تاخیر
جنگ نیوز -
کراچی…روہڑی میں ٹرین ڈرائیور کی گھر کی چھت گرنے سے دوبچے ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے جس کے بعد روہڑی اور کراچی کے ٹرین ڈرائیورزنے ہڑتال کردی اور کراچی سے روانہ ہونیوالی ٹرینیں 4سے5گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔روہڑی میں ٹرین ڈرائیور کی گھر کی چھت گرنے سے دو بچے ہلاک اور ایک زخمی ہونے کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ ٹرین ڈرائیور ز نے ٹرین چلانے سے انکار کردیا جس کے باعث کراچی کینٹ اسٹیشن پر سیکڑوں مسافروں کا رش لگ گیا۔ٹرین ڈرائیور کی ہڑتال سے کراچی سے اندرون ملک جانیوالی ٹرینیں3سے4گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔آل پاکستان لوکو رننگ اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شمس پرویز کے مطابق ریلوے کے جنرل منیجر نے سانحہ روہڑی میں ہلاک ہونیوالے بچوں کیلئے3،3لاکھ روپے کے چیک دے دیئے ہیں جس کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔