3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27
گرینڈ اپوزیشن الائنس کیلئے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا، غفور حیدری
جنگ نیوز -
کوئٹہ…جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن کے سیکرٹری جنرل اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں مڈٹرم الیکشن کے حامی نہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کاکہنا تھا کہ گرینڈ اپوزیشن کی تشکیل کیلئے دوسرے جماعتوں نے رابطہ نہیں کیا ہے تاہم ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے بعد ان سے رابطہ ہوا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں اپوزیشن کمزور ہے جس کی بناء پر حکومت اپنی من مانی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابیٹ آباد ، پی این ایس مہران سمیت دیگر واقعات سے تاثر ابھرتا ہے کہ ملکی ادارے کمزور ہوگئے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں طالبان شوری کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے، تاہم امریکی قونصل خانے کے عملے کے اراکین کی یہاں موجودگی کی اطلاع ضرورہے ۔