تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27

استعمار عالم اسلام کی دینی اقدارو ثقافت تباہ کرناچاہتا ہے ،حامد موسوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی…قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ استعمار عالم اسلام کی دینی اقدار اور ثقافت و کلچر کو تباہ کرنے پر تلا ہواہے اس خوفناک سازش پر عملدرآمد کیلئے نصاریٰ اور یہود و ہنود کا میڈیا اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے،استعمار کے مکروہ ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے مشاہیر اسلام کے روشن کردار کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کیلئے اسلامی میڈیا کواپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ،حضرت زینب نے عزائے حسینی کی بنیاد رکھ کر ہر عہد کے ظالموں اور جابروں کے انہدام کا سامان کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ولائے محمد وآل محمد کے آغاز کے موقع پر نواسی رسول بطلہ کربلا سیدہ زینب بنت علی کی ولادت پرنور کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کیا جو یکم شعبان المعظم کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ استعماری قوتوں کی ثقافتی یلغار کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ امتِ مسلمہ کی نسلِ نوکو لہو و لعب میں غرق کرکے دین سے اس قدر دور کردیا جائے کہ وہ دین کے خلاف بغاوت کردیں لہذا یہ حقیقت اس امر کی متقاضی ہے کہ ہم اس معاشرے بالخصوص نو جوانوں کوان ممتاز اور عظیم ترین شخصیات سے متعارف کروائیں جنہوں نے دین و شریعت کیلئے انتھک محنت و کاوش کی اور اسکی سربلندی کیلئے بے بہا اور بے مثل و بے نظیر قربانیاں دیں تاکہ ہماری نسل نو ان ذواتِ عالیہ کونمونہ بنا کر اپنی زندگیوں کو سنوار سکے اور عالم کفر کی ناپاک سازشوں کو ناکام کیا جاسکے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.