تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27

پاکستان بنگلا دیش کے درمیان فٹ بال میچ ایک بار پھر بارش میں کھیلا جائیگا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکی موسلادھار بارش نے پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ڈھاکاکی طرح پاکستان فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا اہم میچ گیلے گراؤنڈ پر ہی کھیلنا پڑے گا۔پنجاب فٹبال اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کا میچ رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائیگا۔ فرسٹ لیگ میں قومی ٹیم کو ڈھاکا میں بارش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان ٹیم تین صفر سے میچ ہار گئی۔ لاہور میں بھی قومی ٹیم کو گیلے گراؤنڈ پر میچ کھیلنا پڑ رہا ہے ۔یوں اگلے راؤنڈ تک رسائی کی امیدوں پرپانی پھرتے دکھائی دے رہا ہے۔ منتظمین پر امید ہیں کہ میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جا ئے گا۔ گراؤنڈ میں پانی تو نہیں کھڑالیکن گراؤنڈ کے اطراف میں ضرور پانی دکھائی دے رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.