تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27

ویسٹ انڈیز اوربھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ڈرا

جنگ نیوز -
برج ٹاؤن …ویسٹ انڈیز اوربھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، بھارت کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔برج ٹاوٴن میں ہونے والے میچ کے آخری دن بھارت نے دوسری اننگز269رنز چھ آوٴٹ ڈکلیئر کر دی۔ لکشمن 87رنز بنا کرٹاپ اسکورر رہے ،فیڈل ایڈورڈز نے پانچ کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے281رنزکاہدف ملا۔کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 7وکٹ پر 202رنزبنائے۔ڈیرن براوو نے73رنزاسکورکیے۔اشانت شرمانے چارکھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا اس طرح وہ میچ میں دس وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔تین میچز کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔آخری میچ چھ جولائی سے شروع ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.