تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27

جوکووچ نے نڈال کو شکست دے کر ومبلڈ ن کا ٹائٹل بھی جیت لیا

جنگ نیوز -
لندن …عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کا شمار دور حاضرکے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،دو مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے والے جوکووچ نے پہلی مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جوکووچ نے ومبلڈن کے سیمی فائنل میں جویل فرائیڈ سونگا کو شکست دی تو وہ اسپین کے رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ کر عالمی نمبر ایک بن گئے اور اب انہوں نے نڈال کو شکست دیکر ومبلڈن ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔ 22 مئی 1987 کو پیدا ہونیوالے جوکووچ اس سے پہلے دو مرتبہ 2008 اور 2011 میں آسٹریلن اوپن گرینڈ سلم جیت چکے ہیں۔انہوں نے یو ایس اوپن کا فائنل دو دفعہ 2007 اور 2010 میں کھیلا تھا۔وہ تین مرتبہ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ 2008 اولمپک گیمز میں جوکووچ نے سربیا کیلئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ومبلڈن سنگلز ان کے کیرئیر کا تیسرا گرینڈ سلم اور کیرئیر کا 26 واں ٹائٹل ہے۔ نئے ومبلڈن چمپئن جوکووچ عام زندگی میں خاصے مزاحیہ کردار کے مالک ہیں۔ بالخصوص کھلاڑیوں کی نقل اتارنے میں وہ اپنے ثانی نہیں رکھتے۔انہیں روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا بھی بننا آتا ہے تووہ اسپین کے عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال بھی با آسانی سے بن جاتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.