3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27
لاہور: مہنگائی کا جن سستے اتوار بازاروں میں بھی پہنچ گیا
جنگ نیوز -
لاہور…مہنگائی کا جن لاہور کے سستے اتوار بازاروں میں بھی پہنچ گیا۔ پھلوں اورسبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ان اتوار بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے شہری اشیاء کی ناقص کوالٹی کی شکایت کرتے بھی نظر آتے ہیں۔لاہور کے اتوار بازاروں میں سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت بیالیس روپے، لہسن ایک سو اٹھائیس، ادرک بانوے اور ٹینڈے اڑتالیس روپے کلو میں مل رہے ہیں، کدو، بھنڈی اور گوبھی کاریٹ چالیس روپے کلو ہے۔ پھلوں میں سیب ایک سو اڑتالیس روپے کلو، آڑو اسی، آلو بخارا نوے ، انگور ایک سو پندرہ، خوبانی پچاسی اور آم اسی روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اتوار بازار نام کے سستے رہ گئے ہیں ، یہاں چیزیں مہنگی ہی ملتی ہیں۔