3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:38
جاپان:ریلوے اسٹیشنز پر جانوروں اعزازی اسٹیشن ماسٹر بن گئے
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان نے اپنی ریلوے کی صنعت کو فروغ دینے اور وہاں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے منفرد راستہ اختیار کیا ہے،اور مختلف صوبوں کے مشہور ریلوے اسٹیشنزپرجانوروں کو اعزازی اسٹیشن ماسٹرز کے عہدوں پر فائز کردیا ہے۔ایک عام اسٹیشن ماسٹر کے روایتی یونیفارم زیب تن کیے اور سر پر ہیٹ پہنے بلیاں،کچھوے،خرگوش،کتے،بندر،بکریاں ،جھینگے اور پینگوئنز عوام کیساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا میں بھی مقبول ہوگئے ہیں جن کی بطور اسٹیشن ماسٹر تعیناتی کا مقصد ہی عوام اور سیاحوں کی توجہ حاصل کرنا ہے۔