3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:38
لندن : منفرد تھیٹر کے ذریعے حاضرین کو پرسکون نیند دی جاتی ہے
جنگ نیوز -
لندن …نا نی، دادی سے کہانیاں سن کر نیند کی وادی میں جانا ہر بچے کے بچپن کا لا زمی حصہ ہے تاہم لندن میں ایک ایسا تھیٹر قائم کیا گیا ہے جس میں حاضرین کو سکون بخش کہانیاں اور گانے سنا کر سُلایا جاتاہے۔ اس تھیٹر میں کر سیوں کے بجائے اسٹیج کے ارد گرد ترتیب سے بستر لگا ئے گئے ہیں جس پر آنے والے حاضرین لیٹ کر پر فارمنس دیکھتے دیکھتے نیند کی وادی میں کھو جاتے ہیں۔ سکون آور ما حول اور پروگرام پیش کر کے اس تھیٹر کے پر فارمرز کا مقصد حاضرین کو سلانا ہوتا ہے لہذٰا شو کی ٹائمنگ دن کے بجائے رات 10سے صبح 9بجے تک کا ہے ۔ ایک شو کے ٹکٹ کی قیمت 42پونڈ ہے جس میں نیند سے جاگنے کے بعدصبح کے نا شتے اور بستر کے انتظام کے چا رجز شامل ہیں۔