تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:50

بھارتی عوام نیعلی ظفرکو ہاٹسٹ نیو فیس آف 2010منتخب کرلیا

جنگ نیوز -
لاہور…بالی وڈ فلم”تیرے بن لادن“کے ہیرو پاکستانی پاپ گلوکاراور اداکار علی ظفر کو بھارتی عوام نے ایک پول کے ذریعے ہاٹسٹ نیو فیس آف 2010ء منتخب کیا ہے۔ بھارت میں اس پول کا انعقاد ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں تین لاکھ تینتالیس ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔علی ظفر اپنی پہلی بالی وڈ فلم ”تیرے بن لادن “ کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔علی ظفر کو 2010 کے تمام ایوارڈز میں بہترین ڈیبیو میل اداکار کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا جبکہ یہ ایوارڈ جیتنے والے رن ویر سنگھ جنہوں نے فلم "بینڈ باجا اور بارات" سے شہرت حاصل کی، اس پول میں دوسری پوزیشن حاصل کر سکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.