3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:58
عوام ،جاوید احمد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم علما ء کمیٹی کے انچار ج اور جمشید ٹاؤن کے سابق حق پرست ٹاؤن ناظم جاوید احمد کی علالت پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی جاوید احمد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں ۔ (آمین)۔دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 41ایبٹ آباد کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار لطیف سلہریا کی ہمشیرہ محترمہ راحیلہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)