3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:58
جماعت اسلامی گرینڈاپوزیشن الائنس کا حصہ بننے کیلیے تیار
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے موجودہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس میں شمولیت کی منظوری دیدی ہے۔جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق مجلس شوریٰ کے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کیلئے مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے اور ایسی جماعتوں سے اتحاد کو ترجیح دی جائیگی جو پاکستان سے امریکاکی بیدخلی چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق قاضی حسین احمد دینی جبکہ لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ سیاسی رہنماوٴں سے رابطے کرینگے۔ لیاقت بلوچ کا جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کیخلاف بننے والے ہر اتحادسے تعاون کیا جائے گا۔