تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:36

آئی ایس آئی کے طالبا ن اور حقانی نیٹ ورک سے تعلقات دیکھنا ہونگے،مکین

جنگ نیوز -
کابل.. . . ... . . امریکی سینیٹرجان مک کین نے کہاہے کہ آئی ایس آئی کے طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلقا ت دیکھنا ہوں گے، پاکستان کے ساتھ حقیقت پسندی کی بنیاد پرڈیل ہوگی کیونکہ آئی ایس آئی کے حقانی گروپ اورطالبان سے رابطے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کابل میں نیٹوہیڈکوارٹرمیں نیوزکانفرنس میں کیا۔سینیٹرجان مک کین کا کہناتھاکہ پاکستان سے تعلقات میں حقائق کومدنظررکھنا ہوگا۔جان مکین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ڈیل حقیقت پسندانہ بنیادوں پرکریں گے کیونکہ آئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک اورطالبان کے ساتھ رابطے ہیں۔حقیقی صورتحال کی بنیادپر مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔ اس موقع پرریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا تھا کہ وہ بھی تشویش میں مبتلا ہیں کہ پاکستان کے تعلقات نیٹواتحادیوں کے ساتھ ہیں یاافغان حکومت سے برسرپیکار مزاحمت پسندوں کے ساتھ۔آزادسینیٹر جولائبرمین نے کہا کہ پاکستانی فوج کو اپنے دوست اوردشمن کوسمجھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے رکن ہونے کے ناطے ہماراکام ہے کہ پاکستانی فوج کوبتائیں کہ اسے چننا ہوگاکہ کون اس کے دوست ہونا چاہیے اورکون اس کے دشمن۔ ہم ان کے دوست بنناچاہتے ہیں۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.