4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:36
کراچی : آزادکشمیرکے دوحلقوں کے انتخابات کاشیڈول آج جاری ہوگا
جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. . .آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 30 اور 36 کے ملتوی ہونے والے انتخابات 18 یا 20 جولائی کومنعقد کرائے جانے کاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں آزاد کشمیر کے حلقوں ایل اے 30 اور ایل اے 36 پر چھبیس جون کو ہونے والے انتخابات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرغیر معینہ مدت تک ملتوی کردیے گئے تھے۔ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے کراچی میں کشمیری مہاجرین کے دونوں حلقوں پر پولنگ کا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کا اعلان ممکنہ طور پر آج کیا جائے گا۔