تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:47

پنجاب کے مختلف شہروں میں3 روز تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .. پنجاب کے مختلف شہروں میںآ ج سے سی این جی اسٹیشن تین روز کے لئے بند ہو جائیں گے۔ لاہور ، گوجرانوالہ اور ملتان میں گیس کی تین روزہ بندش سے نمٹنے کے لئے صارفین کی گزشتہ روز اپنی گاڑیوں میں گیس بھروائی ،اس مقصد کے لئے آج صبح 6بجے تک سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے پنجاب میں تین اور سندھ میں دو روزہ لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کیا اور اس سلسلہ میں کل راولپنڈی میں سی این جی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں پروگرام تشکیل دیا جائے گا ۔سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی کی لوڈشیڈنگ اور گیس قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے سی این جی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی اور اس سے اربوں کا سرمایہ ڈوب جائے گا ۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.