تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:47

چین:فلیٹ کی تیسری منزل کی کھڑکی کے باہر پھنسی بچی بچالی گئی

جنگ نیوز -
تینگ زو. . . ..... . چین کے شہر تینگ زو میں عمارت کی تیسری منزل کے ایک فلیٹ کی کھڑکی کے باہر لگی ریلنگ میں گردن سے اٹکی ایک چار سالہ بچی کو ڈرامائی انداز میں بچالیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شمالی چین کے صوبے شینگ ڈونگ کے شہر تنگ زو میں واقع ایک عمارت کی تیسری منزل پر واقع ایک فلیٹ کی کھڑکی سے جھانکتے ہوئے 4 سالہ بچی پھسل کر گرگئی اور گرتے ہوئے فلیٹ کی کھڑکی کے باہر لگی ریلنگ مین پھنس گئی اور پھنسی بھی ایسے کہ اس کا سر ریلنگ میں اور جسم کا باقی حصہ ہوا مین جھول رہا تھا۔محلے کے لوگوں نے جب یہ منظر دیکھا تو پولیس کو اور بچی کے والدین کو بلوایا گیا۔پولیس والے نے بچی کے جسم کو اوپر کی طرف اٹھائے رکھا اور بچی کے والدین نے سخت کوشش کرکے بچی کو واپس ریلنگ میں سے اوپر کی طرف بحفاظت کھینچ لیا۔ بچی تقریبا 20 منٹ تک ریلنگ میں جھولتی رہی ۔ اس دواران محلے کے لوگ نیچے ایک کمبل کو پھیلا کر کھڑے رہے تاکہ اگر بچی گرے بھی تو اسے چوٹ نہ لگے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.