تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:37

کے ای ایس سے اور یونین کے تنازع نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

جنگ نیوز -
کراچی…گرمی کی شدت میں کمی آنے کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کے دن اور راتیں بے سکونی میں گزر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں تین سے ساڑھے چار گھنٹے جبکہ متعدد علاقوں میں چھ سے نو گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ کیبل فالٹس اور پی ایم ٹی خراب ہونے کی شکایات کو دور کرنے کے لیے کے ای ایس سی کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا۔۔بجلی کی طویل دورانیے کی بندش کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے اورشہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطلوبہ مقدار میں گیس ملتے ہیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ معمول پرآجائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سی بی اے یونین کی مداخلت کی وجہ سے مرمتی کاموں میں تاخیرہو رہی ہے۔ عدالتی حکم کے باوجودکمپنی کی تنصیبات ،دفاتر اور عملے کو تحفظ فراہم نہیں کیاجارہاہے۔دوسری جانب سی بی اے لیبر یونین نے انتظامیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.