تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:15

گرینڈ الائنس: فضل الرحمن کی آمد متوقع،گرینڈ اپوزیشن کی دعوت

اے آر وائی - لندن: وزیر علیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوگرینڈ اپوزیشن میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ لندن پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ ایسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کومتحد ہوکرسوچنے کی ضرورت ہے۔



دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمن بھی آج گرینڈ اپوزیشن کی تشکیل کے سلسلے میں لندن پہنچ رہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت سے علیحدگی کے بعد مولانا فضل الرحمن حکومت کے لئے گرینڈ اپوزیشن کی تشکیل کے لئے سرگرم عمل ہیں اور اس سلسلے میں پیش رفت کے طور پر وہ کئی اہم رہنماوٴں سے ملاقات بھی کرچکے ہیں جبکہ ان کی متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بھی طویل بات چیت ہوچکی ہے۔



دورہ برطانیہ کے حوالے سے سوال پر شہباز شریف کا کہناتھا کہ دورے کا مقصدملک میں سرمایہ کاری کافروغ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ن کا وفد چھ روزہ دورے پر برطانیہ پہنچا ہے۔وزیراعلیٰ کے علاوہ وفدمیں پنجاب کے وزیر قانون راناثناء اللہ اور تین صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.