4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:49
پنجاب کے 4ریجن میں سی این جی کی تین روزہ بندش،عوام پریشان
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے چار ریجنز میں سی این جی اسٹیشنزپر گیس کی تین روزہ لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے، جس سے عوام کومشکلات کاسامنا ہے،سوئی نادرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق صبح چھ بجے سے لاہور گوجرانوالا ساہیوال اور ملتان ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز بند کردیے گئے ہیں ،،لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یکم جولائی کے بعد گیس لو ڈشیڈنگ میں کمی کی توقع کررہے تھے لیکن حکومت نے بری خبر دی ، پاور پلانٹس اور صنعتی یونٹس کے مقابلے میں سی این جی سیکٹر بہت کم مقدار میں گیس استعمال کرتا ہے،،لوگوں کے مطابق غریب عوام کیلئے سی این جی کی تین روزہ بندش ان کا روزگارچھیننے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالا، ملتان اور ساہیوال ریجنز میں پہلی مرتبہ سی این جی پمپوں پر گیس کی تین روزہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی جبکہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو اسلام آباد،مری،فیصل آباد اور بہاولپور کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔۔رات گئے لاہور میں ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو اورعلامہ اقبال روڈ کے سی این جی پمپوں پر کاروں،رکشاوٴں اوردیگر گاڑیوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر گاڑیوں کے مالکان اور سی این جی اسٹیشنزکے عملے نے شدید احتجاج بھی کیا۔