4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:49
ہالی وڈ میں اس ہفتے روبوٹس کا راج،باکس آفس پر’ٹرانسفارمرز‘سرفہرست
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…امریکی باکس آفس پر اس ہفتے روبوٹس کی حکومت ہے۔نئی ایکشن فلم ٹرانسفارمرز،، ڈارک آف دا مون دنیابھرمیں بھی بے حد پسند کی جارہی ہے۔میگا بجٹ کی فلم’،ٹرانسفارمرز، ڈارک آف دا مون‘ نے پانچ روز کے دوران گیارہ گروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔تھری ڈی فلم میں روبوٹس اور انسانوں کے درمیان اچھائی اور برائی کی جنگ دکھائی گئی ہے۔فلم پر ساڑھے انیس کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔۔فلم کی کہانی کسی اور سیارے سے آنیوالے ایلینزکے گرد گھومتی ہے، جن کا مقصد زمین پر تباہی مچانا ہے۔ٹرانسفارمرز سیریز کی تیسری فلم بھی پہلی دو فلموں کی طرح شائقین کی پسند حاصل کر رہی ہے۔