4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:49
شانگلہ،بم دھماکوں سے سڑک تعمیر کرنیوالی مشینریاں تباہ
جنگ نیوز -
سوات …سوات کے علاقے شانگلہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کے گئے تین بم پھٹنے سے سڑک تعمیر کرنے والی دو مشینریاں تباہ ہوگئیں۔۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات دیر گئے شانگلہ کے علاقے اغوان میں سڑک تعمیر کرنے والی دو مشینریوں کے پاس نصب تین خودساختہ بم زور دار دھماکے سے پھٹ گئے جس سے ایک روڈ رولر کو جزوی نقصان جبکہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والی ایک اور مشینری مکمل تباہ ہوگئی۔تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔