4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:49
مظفرآباد، حلقہ ایل اے30اور36پر انتخابات کا شیڈول جاری
جنگ نیوز -
مظفرآباد…کراچی میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 30 اور 36 پر ملتوی ہونے والے انتخابات کیلئے پولنگ بیس جولائی کوکرانے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ایم کیو ایم نے آزادجموں کشمیر میں انتخابات کے التواء کے خلاف مظفرآباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس کا فیصلہ 2دن کی سماعت کے بعد ہفتے کو محفوظ کر لیا گیا تھا اور آج ہائیکورٹ کے حکم پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کی رو سے حلقہ ایل اے 30 اور 36 پر ملتوی ہونے والے انتخابات کیلئے پولنگ20جولائی کو ہوگی۔