تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:49

کشمیر،بلتستان،پنجاب اور بلوچستان میں آج بھی بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں بارش ریکارڈکی گئی،سب سے زیادہ بارش جھنگ میں62 ملی میٹر ریکارڈکی گئی، سرگودھا35، سبی33،لاہورسٹی 31،اوکاڑہ29،جوہرآباد28، گڑھی دوپٹہ20، میانوالی، فیصل آباداور نور پور تھل 17 ،چکوال9،ٹوبہ ٹیک سنگھ6،ساہیوال4،منڈی بہاوٴالدین، کوہاٹ،مالم جبہ اور منگلا میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.