4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:49
مصر سے اردن جانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
جنگ نیوز -
قاہرہ…تخریب کاروں نے مصر کے جزیرے سنائی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا جس سے اسرائیل اور اردن کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے جزیرہ سنائی کے قصبہ العرش کے قریب گیس پائپ لائن کو تخریب کاروں نے دھماکے سے تباہ کردیا اس پائپ لائن سے اسرائیل اور اردن کو گیس فراہم کی جاتی تھی جو کہ معطل ہوگئی ، حکام نے بتایا کہ اس گیس پائپ لائن کے دھماکے سے تباہ ہونے سے پہلے نامعلوم افراد نے اپنی کار اس گیس پائپ لائن کے قریب پارک کی ، گیس پائپ لائن کے دھماکے سے تباہ ہونے سے آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں،،حسن مبارک کے اقتدار چھوڑنے کے بعد سے یہ تیسرا حملہ ہے۔