4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:23
کشمیر انتخابات،سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست نمٹا دی
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر امن و مان کو بنیاد بنا کر انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی آئینی پیٹیشن نمٹادی۔ پٹیشن کی گزشتہ سماعت پر ایم کیو ایم کے وکیل ڈاکٹر فروغ نسیم وضاحت کی تھی کہ انتخابات کے حوالے سے درخواست گزار کشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کررہے ہیں لیکن اس پیٹیشن میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کی اس رپورٹ کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں کراچی کی امن و مان کی صورتحال کو انتخابات کے لئے ناسازگار بتایا گیا ہے ڈاکٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کی طرف سے انتخابات منقعد کرنے کا حکم جاری ہو بھی جائے تو یہ رپورٹ انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنے گی اس لئے اس رپورٹ کو کا لعدم قرار دیا جائے۔ آج سرکاری وکیل نے تحریری یقین دہانی کرائی کہ انتخابات جب بھی ہوں حکومت ان کے لئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ عدالت کے دو رکنی بینچ نے اس حکم کے ساتھ درخواست نمٹادی کہ حکومت انتخابات کے حوالے سے امن و امان کی کوئی رپورٹ تیار کرے تو پہلے تمام امیدواروں کو اعتماد میں لے۔