4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:20
فلم اواتا ر کے مر کزی کر داروں کے ٹیٹو اپنی پیٹھ پر کھدوانے والا پر ستا ر
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…ہا لی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم اواتا ر کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں تاہم ایک مداح ایسا بھی ہے جسے اواتار فلم کا سب سے بڑا مداح کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔Mr Avatarکے نام سے مشہور Iggyنامی اس مداح نے ناصرف اپنے پورے جسم کے مختلف حصوں پر اس فلم کے مر کزی کر دار Neytiri کے ٹیٹوز کھدواکراُسے منفرد خراجِ تحسین پیش کیا ہے بلکہ اپنے ٹرک سمیت ذاتی استعمال کی کئی اشیاء کو بھی اواتار کرداروں کی نیلی رنگت میں ڈھال دیا ہے۔ فلم اوتا ر سے اس کی دیوانگی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ اس شخص کی صرف پیٹھ پر نیلی رنگت کے حامل فلم کے دو اہم کر دار وں کے بیشمار ٹیٹوز موجود ہیں۔