4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:32
لکڑی کو تراش خراش کر تخلیق کی گئیں ننھی منی بائیکس
جنگ نیوز -
لووا…بچپن سے موٹر سائیکل کا مالک بننے کی خواہش رکھنے والے یوکرین کے باشندے نے لکڑیوں سے موٹر سائیکلیں تراشنے میں اپنی دلچسپی ڈھونڈ لی ہے۔یوکرین کے شہرLvovسے تعلق رکھنے والےVoronovichکو لکڑی کی مدد سے ننھی منی موٹر سائیکلیں تراشنے میں بیحد مہارت حاصل ہے۔صرف گریڈ سات میں پہلی موٹر سائیکل کے مالک بن جانے والے اس نوجوان کو ہاتھوں سے تیار کی گئی ننھی بائیکس میں بے حد دلچسپی تھی لہٰذا اس نے خود ہی لکڑیوں کو بہترین انداز میں ترا ش خراش کر ان سے ننھی جسامت کی موٹر سائیکلیں تخلیق کرنا شروع کردیں ۔لکڑی سے تراشی گئی ہر بائیک میں اسکی تمام جزئیات مکمل طور پر واضح کرنے کے لیےVoronovichکی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ صحیح لکڑی کا چناؤبھی کرے۔