4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44
تاش کے پتوں کی منفرد دنیا تعمیر کر نے والا ما ہر امریکی آرٹسٹ
جنگ نیوز -
آئیوا…تاش کے پتوں کا نا م لیتے ہی ذہن میں صرف کھیل کا خیال آتا ہے مگر امریکی ریاست Iowaمیں ایک ایسا ماہر آرٹسٹ بھی مو جود ہے جس نے لاکھوں تاش کے پتوں کے ذریعے دنیا کی مشہور عما رتوں کے ما ڈل بناکر نا ممکن کو ممکن کر دکھا یاہے۔اس فن میں 37سالہ Brian Bergکا کو ئی ثانی نہیں اور وہ اپنی مثال آپ ہے جس نے لاتعداد مر تبہ تاش کے پتوں سے دیوہیکل ما ڈلز تعمیر کر کے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں ۔ Brianنے 8سال کی عمر سے تاش کے پتوں کے با دشاہ اور ملکہ سے کھیلتے ہوئے اس کھیل ہی کھیل میں اپنے اس پوشیدہ ہنر کو باہر نکالا اور اب وہ چند دنوں میں ایک پھونک سے اُڑ جا نے والے ان پتوں کو کمال مہارت اور تواز ن سے رکھ کر دیوہیکل عما رتوں کے خوبصورت ما ڈلز بنارہا ہے۔