4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:55
لاہورچڑیا گھر کوداخلہ ٹکٹ کی مد میں3کروڑ سے زائد کی آمدنی
جنگ نیوز -
لاہور…سال دو ہزار دس گیارہ کے دوران لاہور کے چڑیا گھر میں ساڑھے اکتیس لاکھ افراد سیر کے لئے آئے۔ چڑیا گھر کو ان سے تین کروڑ ستاسی لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اکتیس لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو تریسٹھ افراد نے چڑیا گھر کی سیر کی۔ داخلہ ٹکٹ کی مد میں انتظامیہ کو تین کروڑ ستاسی لاکھ، پینتالیس ہزار سات سو پچیس روپے کی آمدنی ہوئی۔ مختلف ٹھیکوں اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی اس رقم میں شامل نہیں۔ انتظامیہ کے مطابق سال دو ہزار دس گیارہ کے دوران ہونے والی آمدنی گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر لاکھ پچیس ہزار روپے زیادہ ہے۔