4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:30
ن لیگ کوئی غیر جمہوری رویہ اختیار نہیں کررہی، صدیق الفاروق
اے آر وائی - اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ن لیگ کوئی غیر جمہوری رویہ اختیار نہیں کررہی۔ موجودہ حکومت کا ایجنڈا محض دھاندلی ہے۔ اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتخابات میں روٹی، کپڑ ا اور مکان کا نعرہ لگایا تاہم عوام کو کچھ نہیں مل سکا۔ موجودہ حکومت کا ایجنڈا صرف دھاندلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس سے قبل انیس سو چوہتر میں بھی آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کی تھی۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ ان کی جماعت نے اپوزیشن بنچوں پر ایم کیو ایم کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس ملک میں آئین، جمہوریت اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔