4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:18
ایم کیو ایم دوبارہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوگی، شرمیلا فاروقی
اے آر وائی - کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کی سابق مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جلد دوبارہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوگی۔ اے آر وائی نیو ز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دراصل امیر المومنین بننا چاہتے ہیں، وہ دو مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ انہیں حالات کی نزاکت کو سمجھنا چاہیے۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا تعمیری ایجنڈا جاری رکھے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے آج بھی اچھے تعلقات ہیں اور ایم کیو ایم جلد دوبارہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوگی۔