4 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:13
محکمہ پولیس میں کرپشن، ایک کروڑ روپے لے کر 6 ملزمان رہا
اے آر وائی - لاہور: پنجاب میں ایک تھانیدار نے چھ ملزمان کو ایک ماہ حراست میں رکھنے کے بعد ایک کروڑ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔ ڈی آئی جی میجر ریٹائرڈ مبشر اللہ نے آئی جی پنجاب جاوید اقبال کو پولیس اہلکاروں کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں ایک خط میں انکشاف کیا کہ تھانہ فیصل ٹاوٴن کے سابق ایس ایچ او نبی بخش بٹ نے چھ ڈاکووٴں کو چھبیس دن غیرقانونی حراست میں رکھ کر ایک کروڑ روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔
خط میں بتایا گیا کہ رواں سال پانچ اپریل کو فیروز والا پولیس نے آزاد کیے گئے چھ میں سے دو ڈاکووٴں کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کے علم میں آنے کے باوجود انسپکٹر نبی بخش بٹ اس وقت سی آئی اے میں انسداد دہشت گردی سیل میں تعینات ہیں۔